صائم ایوب سہ ملکی سیریز سے باہر، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

صائم ایوب سہ ملکی سیریز سے باہر، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم میں بہتری اور اعتماد کی بحالی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد انہوں نے اسکواڈ چھوڑنے کی درخواست کی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے منظور کر لیا۔پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل 3 فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔