صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز میں بطور کپتان غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کرکے انہوں نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں مجموعی طور پر 238 رنز بنائے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 2026ء میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 229 رنز اسکور کیے تھے۔30 سالہ پاکستانی بلے باز نے سیریز کے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے 53 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی، دوسرے مقابلے میں 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جبکہ تیسرے میچ میں 47 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے۔صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کے باوجود پاکستان کو آخری میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سری لنکا نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر صاحبزادہ فرحان کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔پاکستانی اوپنر اپنی گزشتہ 11 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں اب تک 632 رنز بنا چکے ہیں، جن میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔