روس نے چین میں فوجی تربیت سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا

9 گھنٹے قبل
روس نے چین میں فوجی تربیت سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کے فوجی چین میں خفیہ طور پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 200 روسی فوجیوں کو چین کی مختلف فوجی تنصیبات پر تربیت دی گئی، تاہم روسی حکام نے اس دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مغربی میڈیا میں اکثر غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں، اور یہ رپورٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک معاہدے کے تحت روسی اور چینی فوجی ایک دوسرے کے ملک میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم روس نے اس کی تردید کی ہے۔دوسری جانب چین کا مؤقف ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں غیر جانبدار ہے اور خود کو امن کے لیے ثالث کے طور پر پیش کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں ملاقات کے دوران یوکرین تنازع اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔