رگبی کے لیجنڈ اسکاٹ ہاسٹنگز 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

1 دن قبل
رگبی کے لیجنڈ اسکاٹ ہاسٹنگز 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسکاٹ لینڈ( سپورٹس ڈیسک)اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے لیجنڈ کھلاڑی اسکاٹ ہاسٹنگز 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے بیٹے کورے اور بیٹی کیری اینی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسکاٹ ہاسٹنگز میں 2022 میں لاعلاج نان ہاجکن لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا علاج جاری رہا۔اسکاٹ ہاسٹنگز اس تاریخی اسکاٹ لینڈ رگبی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1990 کے فائیو نیشنز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گرینڈ سلیم اپنے نام کیا تھا۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے لیے 65 بین الاقوامی میچز کھیلے، جبکہ وہ دو مرتبہ برٹش اینڈ آئرش لائنز کے دوروں میں بھی شامل رہے۔رگبی کی دنیا میں اسکاٹ ہاسٹنگز کو ایک باصلاحیت اور بااثر کھلاڑی کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔