ڈیون( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے ڈیون میں بحریہ کا ایک فضائی جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا فضائی جہاز بحری افواج کے زیرِ استعمال تھا۔اطلاعات کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے اور واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
جنوب مغربی انگلینڈ میں بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
7 گھنٹے قبل