امریکا ایران جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ، اسرائیلی ماہرین نے خبردار کردیا

امریکا ایران جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ، اسرائیلی ماہرین نے خبردار کردیا

Oct 19, 2026|ویب ڈیسک

یروشلم ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی دفاعی ماہرین اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ دوبارہ شدت اختیار کرسکتی ہے اور خطہ ایک نئے فوجی تصادم کی جانب بڑھ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ایران کے ساتھ ایک اور جنگ کے قوی امکان کا عندیہ دیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی ادارے نے انتخابات سے قبل ممکنہ سکیورٹی صورتِ حال کے پیش نظر ہائی الرٹ برقرار رکھا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی فوج بھی ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ بعض امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پینٹاگون نے ممکنہ مختصر دورانیے کی نئی فوجی مہم کے منصوبوں پر بھی کام کیا ہے۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے دوبارہ بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو اس کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا اور ممکنہ اہداف کا دائرہ بھی وسیع ہوسکتا ہے۔اسرائیلی ماہرین کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں ایران کا جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرون صلاحیتیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی اہمیت نئے فوجی تصادم کے ممکنہ محرکات بن سکتے ہیں۔