نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ ایران سے جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے: عراقچی

نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ ایران سے جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے: عراقچی

Oct 19, 2026|ویب ڈیسک

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے ہیں تو ایسا کر سکتے ہیں، تاہم اب انہیں محتاط رہنا ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کو مٹانا تھا، لیکن ایران اس جنگ سے کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔