ڈچ کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی دورہ، سرمایہ کاری پر اہم پیش رفت

ڈچ کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی دورہ، سرمایہ کاری پر اہم پیش رفت

Oct 19, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو سرمایہ کاری کے مواقع اور ون ونڈو سہولت کاری کے نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک، بن قاسم انڈسٹریل پارک اور دیگر خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پیش رفت سے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ دوطرفہ تعاون میں اضافے سے برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔