آبنائے ہرمز میں حملے، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

آبنائے ہرمز میں حملے، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

Oct 19, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 109 ڈالر 90 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 101 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔اسی طرح یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 113 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل تک جا پہنچی۔آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات نے عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور رسد سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔