یورپ اور شمالی افریقہ میں سرخ ریت کا طوفان، فضائی آلودگی اور صحت کے خدشات بڑھ گئے

5 گھنٹے قبل
یورپ اور شمالی افریقہ میں سرخ ریت کا طوفان، فضائی آلودگی اور صحت کے خدشات بڑھ گئے

 کریٹ( مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کے شہر کریٹ کے بعد صحارن ڈسٹ اسٹارم یعنی ریت کا سرخ طوفان مشرقی بحیرۂ روم اور شمالی افریقہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کریٹ پہلے ہی اس طوفان کی زد میں آ چکا ہے اور اب یہ لیبیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ طوفان صحارا کے ریگستان سے اٹھنے والی سرخ مٹی کے ساتھ تیز ہواؤں کے ذریعے ہزاروں کلومیٹر تک سفر کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے ممکنہ اثرات میں فضائی آلودگی میں اضافہ، سانس کے مسائل—خاص طور پر دمہ کے مریضوں کے لیے—اور نظر کی کمزوری شامل ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور بیرونی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔