راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا پر 227 رنز کی برتری حاصل کرلی

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا پر 227 رنز کی برتری حاصل کرلی

Nov 18, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو مہمان سائیڈ پر 227 رنز کی نمایاں برتری حاصل ہوگئی۔راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم کھیل کے آغاز پر ہی چوتھی وکٹ مزید کوئی رن بنائے بغیر گرگئی اور اعظم اویس 47 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 اور چھٹی وکٹ 193 رنز پر گری۔ سعود شکیل 24 جبکہ ثاقب خان 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اذان اویس نے 47 اور رضا اللہ نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے میں اہم اضافہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔