ابو ظہبی ٹی 10: شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ، یو اے ای بلز کو فتح دلا دی
Nov 18, 2026|ویب ڈیسک
ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے یو اے ای بلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے رائل ڈیزرٹ چیمپئن کے خلاف صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شاداب خان نے محض 21 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت یو اے ای بلز نے آخری 2 اوورز میں درکار 45 رنز ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیے۔یہ شاداب خان کی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی بیٹرز کی جانب سے دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے 2018 میں صرف 14 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔