لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بارش رکنے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوتھے روز کھانے کے وقفے تک بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے، تاہم وقفے کے دوران بارش شروع ہونے کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔مسلسل بارش کے باعث چائے کا وقفہ بھی اسی دوران کر لیا گیا اور میدان کی صورتحال کے پیش نظر کھیل کچھ دیر کے لیے معطل رہا۔بعد ازاں بارش رکنے پر آخری سیشن کا کھیل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔میچ حکام کے مطابق کھیل کے اختتام کا آفیشل وقت 5 بج کر 45 منٹ ہے، تاہم روشنی اور اوورز کی صورتحال کے مطابق اسے آدھے گھنٹے تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
بارش کے باعث تعطل کے بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹیسٹ میں دوبارہ کھیل شروع
2 گھنٹے قبل