آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا مذاکرات کر ینگے:قطر

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا مذاکرات کر ینگے:قطر

Jul 2, 2026|ویب ڈیسک

قطر( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مرحلے کے مذاکرات پر بھی اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔قطری حکام کے مطابق ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ میں پاکستانی اور قطری ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر مثبت پیش رفت ہوئی، جو لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا تسلسل ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے سفارتی عمل کو آگے بڑھانے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔