قطر کا آبنائے ہرمز پر فیس عائد کرنے کے کسی بھی منصوبے کی مخالفت کا اعلان

قطر کا آبنائے ہرمز پر فیس عائد کرنے کے کسی بھی منصوبے کی مخالفت کا اعلان

Jun 24, 2026|ویب ڈیسک

 دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کی فیس یا ٹول عائد کرنے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا۔ایک برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت کے لیے اہم اس بحری راستے پر کسی ایک ملک کا مکمل کنٹرول قابل قبول نہیں ہو سکتا۔قطری وزیراعظم کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور استحکام کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان قائم رابطہ نظام اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد غلط فہمیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بعض عناصر امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں، اس لیے کسی بھی بحری خطرے یا دھمکی کی صورت میں براہِ راست متعلقہ حکام سے تصدیق ضروری ہے تاکہ کسی بھی غلط فہمی سے بچا جا سکے۔