پنجاب حکومت کا اسامہ شیرون کو پی سی بی میں تعیناتی کا این او سی جاری

1 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا اسامہ شیرون کو پی سی بی میں تعیناتی کا این او سی جاری

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دینے کے لیے اسامہ شیرون کو این او سی جاری کر دیا ہے۔اسامہ شیرون گریڈ سترہ کے افسر ہیں اور وہ محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس سے قبل عبداللّٰہ خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم وہ دوبارہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں پر واپس آ چکے ہیں۔اسی شعبے میں سابق کرکٹر جنید ضیاء بھی سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔