پی ایس ایل الیون: ایلی منیٹر ٹو میں آج حیدرآباد کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل الیون: ایلی منیٹر ٹو میں آج حیدرآباد کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار حصہ لینے والی حیدرآباد کنگز کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔پی ایس ایل الیون کا فیصلہ کن مرحلہ اپنے اختتام کے قریب ہے، اور اتوار 3 مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے مدمقابل آنے والی ٹیم کا فیصلہ آج ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے ہوگا۔میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور اہم مقابلے کے لیے خود کو تیار کیا۔دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی اور میچ سے قبل ذہنی اور جسمانی طور پر ریفریش ہونے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل الیون کے تمام میچز جیو سوپر اور دیگر براہ راست نشریاتی پلیٹ فارمز پر دکھائے جا رہے ہیں۔