لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن گیارہ کے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر چار بجے سے ہو رہا ہے، شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف درجات میں مقرر کی ہیں، جن میں جنرل انکلوژر کی قیمت پندرہ سو روپے، فرسٹ کلاس کی دو ہزار روپے، پریمیم کی چار ہزار روپے اور وی آئی پی کی چھ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔اسی طرح وی وی آئی پی فار اینڈ کی ٹکٹ آٹھ ہزار روپے، وی وی آئی پی پویلین اینڈ دس ہزار روپے جبکہ گیلری کی ٹکٹ بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔فزیکل ٹکٹوں کی فروخت اٹھائیس اپریل سے شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن گیارہ کا فائنل تین مئی اتوار کے روز لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل ایڈیشن گیارہ کے فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
6 گھنٹے قبل