پی ایس ایل 11 انعامی تقریب، پشاور زلمی چیمپئن، کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم

4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11 انعامی تقریب، پشاور زلمی چیمپئن، کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی رنگا رنگ انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی پر بھاری انعامات وصول کیے۔فائنل جیتنے والی پشاور زلمی کو 14 کروڑ روپے کا انعام دیا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم حیدرآباد کنگز مین کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر انفرادی ایوارڈز بھی دیے گئے۔ سفیان مقیم 22 وکٹوں کے ساتھ بہترین باؤلر قرار پائے، جبکہ بابراعظم نے 588 رنز کے ساتھ حنیف محمد کیپ اپنے نام کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ پشاور زلمی کے کوشل مینڈس بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔تقریب میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ایونٹ کو شائقین کرکٹ کے لیے ایک کامیاب سیزن قرار دیا گیا۔