گورنر راج کے خلاف باڑہ میں احتجاج، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

گورنر راج کے خلاف باڑہ میں احتجاج، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

Oct 13, 2026|ویب ڈیسک

باڑہ ( اباسین خبر) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف باڑہ میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی مظاہرے کی قیادت کر رہے ہیں، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کی۔باڑہ میں مظاہرین ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس کارروائی اور شیلنگ کی اطلاعات کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کارروائی کے باوجود مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ تاہم شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان، زخمی ہونے یا گرفتاریوں کی تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔