’ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو‘، ثمر جعفری کی والد کے ساتھ جذباتی ویڈیو وائرل
Oct 13, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری کی اپنے والد کے ساتھ محبت بھری ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد ان کی اپنے والد سے ملاقات کی خوبصورت جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔ویڈیو میں ثمر جعفری کے والد اپنے بیٹے سے محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں، ’’ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو‘‘، جس کے فوراً بعد وہ انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔باپ بیٹے کے درمیان محبت اور اپنائیت کے اس جذباتی لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔