شاہ رخ خان فلموں میں کیوں آئے؟ والدہ کی خواہش نے زندگی بدل دی

شاہ رخ خان فلموں میں کیوں آئے؟ والدہ کی خواہش نے زندگی بدل دی

Oct 13, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے خواہش مند نہیں تھے، تاہم ان کی والدہ کی ایک خواہش نے انہیں اداکاری کی دنیا میں آنے پر آمادہ کیا۔شاہ رخ خان کا 1991 میں دیا گیا ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے فلمی سفر کے آغاز سے متعلق دلچسپ باتیں بیان کی تھیں۔اداکار کے مطابق وہ ابتدا میں فلم انڈسٹری سے زیادہ متاثر نہیں تھے، لیکن والدہ لطیف فاطمہ خان کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ انہیں بڑی اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنا چاہتی تھیں۔ یہی خواہش ان کے لیے فلموں میں آنے کا سبب بنی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں محسوس ہوتا تھا کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے شاید بہت دیر ہو چکی ہے، تاہم وہ اپنی والدہ کی خواہش پوری کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’’دیوانہ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور بعد ازاں اپنی اداکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔