سہیل آفریدی کی گرفتاری میں کردار کا سوال، فضل الرحمان کا ردعمل

سہیل آفریدی کی گرفتاری میں کردار کا سوال، فضل الرحمان کا ردعمل

Oct 13, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سہیل آفریدی کی گرفتاری میں مبینہ کردار سے متعلق سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ باتیں کرنے کا وقت نہیں، سینئر صحافیوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ ٹی وی چینلز پر بیٹھنے والے سینئر صحافیوں کو سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں سے ٹی وی چینلز پر خبریں تو چل جائیں گی، لیکن ان میں سچائی نہیں ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی جماعت کی مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی 19 اور 20 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔انہوں نے صحافتی حلقوں پر زور دیا کہ سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان سے سہیل آفریدی کی گرفتاری میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ باتوں پر تنقید کی۔