فیفا عالمی کپ 2026 کیلئے ڈیلس میں تیاریاں تیز

1 گھنٹے قبل
فیفا عالمی کپ 2026 کیلئے ڈیلس میں تیاریاں تیز

شمالی ٹیکساس( سپورٹس ڈیسک)شمالی ٹیکساس میں فیفا عالمی کپ 2026 کی میزبانی کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جبکہ نارتھ ٹیکساس عالمی کپ انتظامی کمیٹی نے امریکی کھیلوں کی معروف ٹیم ڈیلس کاؤبائز اور ممتاز کاروباری شخصیت ڈینیئل ایل ہنٹ کو باضابطہ طور پر ڈیلس عالمی کپ میزبان شہر کے معاونین میں شامل کر لیا ہے۔اس اعلان کے بعد کھیلوں کے حلقوں اور شمالی ٹیکساس کے عوام میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ فٹبال شائقین اسے ڈیلس کیلئے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ڈیلس کاؤبائز اور ڈینیئل ایل ہنٹ کی شمولیت سے ان اداروں اور شخصیات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جو فیفا عالمی کپ 2026 کے دوران ڈیلس کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں کردار ادا کریں گے۔منتظمین کے مطابق اس تعاون سے شہر میں کھیلوں، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔