پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ

9 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 624 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔تاہم پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر مارکیٹ کچھ حد تک منفی ہوئی اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔