پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ
Sep 11, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت مزید 3 روپے 5 پیسے بڑھا دی۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 5 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے