زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)غیرملکی کمرشل قرضوں کی وصولی کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 4 ستمبر 2026 کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 23 ارب 71 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے۔مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 21 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 38 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23 ارب 71 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔