لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کراچی کی کنڈیشنز اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور ان کا ہدف ٹیم کو ٹائٹل جتوانا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک بیٹر نہیں بلکہ تمام بیٹرز کی وکٹ حاصل کرنے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم آپ سے توقعات وابستہ کرتی ہے تو ذمہ داری کا احساس مزید بڑھ جاتا ہے۔عثمان طارق کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی کا اعتماد بڑھتا ہے اور اس کے ساتھ ہی لیگ کرکٹ میں اس سے توقعات بھی زیادہ ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں نام نہیں بلکہ کارکردگی اہم ہوتی ہے، اگر بولنگ مؤثر نہ ہو تو نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے ایکشن کے بجائے کارکردگی پر انحصار کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ بیٹر کو اس کے مضبوط انداز کے بجائے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلنے پر مجبور کریں۔عثمان طارق نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار ہو چکی ہے، اس لیے بولرز کو زیادہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے اور وہ میچ کی صورتحال کے مطابق گیند بازی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی کا اعتماد بڑھتا ہے:عثمان طارق
5 گھنٹے قبل