پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق

Sep 2, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 51 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا اور یہ قیمتیں 2 ستمبر تک ایک دن کے لیے نافذ رہیں گی۔