پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے ستمبر 2026ء کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم ستمبر 2026ء سے نافذ العمل ہوں گی۔