پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 سے 31 اگست تک نافذ رہنے والی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اسی طرح ڈیزل کے نرخ میں بھی 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔