لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کھلاڑیوں کی فٹنس اور انجریز کے بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث کلف ڈیکن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔اطلاعات کے مطابق بورڈ کی جانب سے کلف ڈیکن کو ان کے مستقبل سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ نئے فزیو کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ سینئر اور اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹس کی بھرتی کے لیے اشتہار بھی جاری کیا تھا۔کلف ڈیکن اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ بطور فزیو خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں کھلاڑیوں کی مسلسل انجریز کے بعد ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
پی سی بی کا قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
9 گھنٹے قبل