پی سی بی نے 2026-27 سیزن کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

پی سی بی نے 2026-27 سیزن کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

Nov 27, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے خواتین کرکٹرز کے مرکزی معاہدوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت 8 کھلاڑیوں کو 3 مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو ترقی دے کر کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین نے کیٹیگری بی میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔اسی طرح عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں کیٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین ان کی حالیہ فارم، فٹنس اور میدان میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔خواتین کرکٹرز کے نئے مرکزی معاہدے 30 جون 2027ء تک مؤثر رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پی سی بی نے 5 کیٹیگریز میں 20 خواتین کرکٹرز کو مرکزی معاہدے دیے تھے، تاہم نئے سیزن میں معاہدے حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے 8 کردی گئی ہے، جبکہ کیٹیگریز بھی 5 سے گھٹا کر 3 کردی گئی ہیں۔