پی سی بی کا سری لنکا سیریز اور ٹرائی سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان

پی سی بی کا سری لنکا سیریز اور ٹرائی سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان

Sep 29, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز جبکہ انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا۔ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ امپائرز کے پینل میں احسن رضا، شرفدولہ، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے وین نائٹس بھی امپائرنگ کریں گے۔ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائرز جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے۔ شرفدولہ اور وین نائٹس بالترتیب چار اور تین میچز میں تھرڈ امپائر کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کے آئی سی سی ایمرجنگ ریفری ڈین کوسکر میچ ریفری ہوں گے اور راولپنڈی میں بطور ٹیسٹ ریفری ڈیبیو کریں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈسٹاک اور الاہودین پالیکر آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔پالیکر اور روڈ ٹکر پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں بالترتیب تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی کو مقرر کیا گیا ہے۔ راشد ریاض، ناصر حسین اور فیصل آفریدی آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر جبکہ طارق رشید تینوں میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔