ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا( سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ناگویا میں جاری ایونٹ کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم اور یاسر علی جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس حصہ لے رہے ہیں۔ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر دور پھینکا، جبکہ ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔تیسری کوشش میں ارشد ندیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 80.29 میٹر کی تھرو کی، جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔تاہم ان کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی ضائع ہوگئی، جس کے نتیجے میں ارشد ندیم ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔