پیٹ کمنز کا بڑا فیصلہ: ایشیز کے لیے آئی پی ایل چھوڑنے کا امکان

7 گھنٹے قبل
پیٹ کمنز کا بڑا فیصلہ: ایشیز کے لیے آئی پی ایل چھوڑنے کا امکان

سڈنی ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ایشیز سیریز کی تیاری کے لیے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کو آئندہ 12 ماہ میں 21 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، جبکہ آئی پی ایل بھی ایشیز سیریز سے قبل شیڈول ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں پر ورک لوڈ کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔اس حوالے سے پیٹ کمنز نے کہا کہ انہیں اگلے سال کسی نہ کسی مرحلے پر اہم فیصلہ کرنا ہوگا، تاہم یہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ یا ون ڈے ورلڈ کپ کو چھوڑنے کے حوالے سے نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ قریب جا کر فیصلہ کریں گے اور فرنچائز کے ساتھ مشاورت کے بعد دیکھیں گے کہ کیا بہتر ہے، کیونکہ حالات وقت کے ساتھ بدل بھی سکتے ہیں۔پیٹ کمنز کے مطابق ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ اور ورلڈ کپ رہتی ہے، اور اسی کے مطابق وہ اپنے شیڈول کا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ بھارت کے طویل دورے میں تمام میچز کھیلتے ہیں تو ایشیز جیسی اہم سیریز سے پہلے آرام کی ضرورت ہوگی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اگلے سال جنوری اور فروری میں بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گا، جو کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔