انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، محسن نقوی پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئے
Oct 26, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔اس موقع پر وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے حارث رؤف اور شاداب خان کو باری باری گلے لگایا اور گرم جوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزراء نے بھی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔