پاکستان کا تیل درآمدی بل جولائی میں 1.28 ارب ڈالر ہوگیا

پاکستان کا تیل درآمدی بل جولائی میں 1.28 ارب ڈالر ہوگیا

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کا تیل درآمد کرنے کا بل جولائی میں بڑھ کر 1.28 ارب ڈالر، یعنی 3 کھرب 57 ارب 5 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔بھارت کا خام تیل درآمد کرنے کا بل 56 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا، جبکہ دنیا بھر میں اضافی اخراجات کا حجم 330 ارب ڈالر، یعنی 92 کھرب 5 ارب 35 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔توانائی اور صاف ہوا سے متعلق تحقیق کے مرکز کے مطابق یورپی یونین پر سب سے زیادہ اضافی مالی بوجھ پڑا، جبکہ چین اور بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔مرکز کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران دنیا بھر میں معدنی ایندھن درآمد کرنے والے ممالک کو اضافی اخراجات کی مد میں اندازاً 330 ارب ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کو تقریباً 78 ارب ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چین 35 ارب ڈالر اور بھارت 22 ارب ڈالر کے اضافی مالی بوجھ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔