پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوگیا

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوگیا

Sep 5, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 11 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 52 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔