پاکستان میں مالیاتی شمولیت بڑھی، انڈیکس 59.5 کی سطح پر پہنچ گیا
Oct 8, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان مالیاتی شمولیت اشاریہ 2025 کے نتائج جاری کردیئے، جس کے مطابق ملک میں مالیاتی شمولیت کا رجحان مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق 2025 میں مالیاتی شمولیت اشاریہ بڑھ کر 59.5 ہوگیا، جبکہ 2024 میں یہ 58.1 کی سطح پر تھا۔ ایک سال کے دوران اشاریے میں 1.4 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالیاتی خدمات میں بہتری، ڈیجیٹل بینکوں کے آغاز اور ’راست‘ نظام نے مالیاتی شمولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔جدید اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی دستیابی سے شہریوں کی مالیاتی نظام تک رسائی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملک کے مالیاتی شمولیت اشاریے میں بہتری آئی۔