رجب بٹ کا والدین کو قیمتی گاڑی کا تحفہ، ویڈیو وائرل
Sep 28, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شو بز ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے والدین کو نئی قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بڑی تعداد گنتے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے لیے نئی گاڑی خریدی۔یوٹیوبر نے یہ گاڑی اپنے والدین کو تحفے کے طور پر پیش کی۔ گاڑی دیکھ کر ان کے والدین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ بعض صارفین نے والدین کے لیے قیمتی تحفہ خریدنے پر رجب بٹ کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کی اہلیہ اور بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید بھی کی۔