عینا آصف کی 18ویں سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

عینا آصف کی 18ویں سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ عینا آصف 18 برس کی ہوگئیں، انہوں نے اپنی سالگرہ کی چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ 18 سال کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔عینا آصف نے اس موقع پر سرخ رنگ کا سادہ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔اداکارہ کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔کم عمری میں اداکاری کا آغاز کرنے والی عینا آصف مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔