لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز میں اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا بھرپور آغاز کر دیا۔ آئیوری کوسٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو آٹھ صفر سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی بڑی جیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔میچ کے پہلے حصے کے اختتام تک قومی ٹیم کو چار گول کی واضح برتری حاصل تھی اور پورے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔میچ میں لیلیٰ بنارس، اقصیٰ مشتاق اور مریم محمود نے دو، دو گول اسکور کیے جبکہ نادیہ خان اور اسرا خان نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی دھواں دار فتح، فیفا سیریز میں آٹھ صفر سے تاریخی کامیابی
3 گھنٹے قبل