پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 168 رنز سے شکست

4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 168 رنز سے شکست

کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمن ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 168 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار آغاز فراہم کیا۔ اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے 162 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔گل فیروزہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ صدف شمس صرف دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکیں اور 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، جس میں انہوں نے 17 چوکے لگائے۔سدرہ امین نے 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ نجیہہ علوی 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ زمبابوے کی جانب سے پریشش میرینج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم 37ویں اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بی لووڈ بزا نے 53 اور کیلیس نے 31 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے تسمیہ رباب، فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔