ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کو ملائیشیا سے شکست
Sep 26, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا( سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین کامیابیوں کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایچی ناگویا میں جاری مقابلے میں ملائیشیا نے قومی ہاکی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دے دی، جس کے ساتھ پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، تاہم ملائیشیا نے ایک گول کی برتری سے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔