نگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم سنبھال کر احترام کی مثال قائم کردی

نگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم سنبھال کر احترام کی مثال قائم کردی

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (سپورٹس ڈیسک)جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ کی جانب سے پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔میدان میں گرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو نگار سلطانہ نے فوراً اٹھا کر سنبھال لیا، جسے کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور رواداری کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ان کیلئے برابر ہیں۔بنگلادیشی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا گیا اور ان کے پاکستانی پرچم کے احترام کے انداز نے توجہ حاصل کی۔