پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بلند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بلند

Oct 7, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 837 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 592 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 460 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔