عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 101 ڈالر سے تجاوز کرگیا
Oct 7, 2026|ویب ڈیسک
لندن( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 93 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 101.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ یعنی 0.92 فیصد بڑھ کر 90.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تیل پیدا کرنے والے علاقوں سے رسد متاثر ہونے کے خدشات اور یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی رسد میں اضافہ بھی جاری ہے۔