پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
Jun 24, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامر س ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔کاروبار کے ابتدائی اوقات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔