ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن میں پاکستان کی بڑی نمائندگی

16 گھنٹے قبل
ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن میں پاکستان کی بڑی نمائندگی

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز سامنے آیا ہے جہاں پاکستان انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے فیصلہ سازوں میں شامل ہو گیا ہے۔صاحبزادہ سلطان محمد علی ایشین نیزہ بازی کے بعد اب انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پاکستانی ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے سابق صدر کی حیثیت سے ان کے دور میں ملک نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں تین گولڈ، دو سلور اور دو برونز میڈلز شامل ہیں۔اسی عرصے کے دوران پاکستان نے عالمی مقابلے میں بھارت کو شکست دے کر دوسری بہترین ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا، جسے کھیل کے میدان میں بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔